41

*جھنگ (جاوید اعوان سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کے ویژن کے مطابق شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری*

*جھنگ (جاوید اعوان سے) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کے ویژن کے مطابق شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری* ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر شہید کانسٹیبل محمد حیات کی برسی کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے ذبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کے ویژن کے مطابق شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر شہید کانسٹیبل محمد حیات کی برسی کے موقع پر جھنگ پولیس کی طرف سے ذبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری سرکل ندیم افضل نے موضع رشید پور میں شہید کی قبر پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ پولیس کے دستے نے شہید کانسٹیبل محمد حیات کی قبر پر سلامی پیش کی۔ ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری سرکل نے شہید کی فیملی سے بھی ملاقات کی اور تحائف پیش کئے۔ شہید کانسٹیبل نے 1997 میں تھانہ کوٹ لکھپت تعیناتی کے دوران فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا ۔ شہید کانسٹیبل کی برسی کے موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس شہیدوں کی امین ھے ، ملک و ملت کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنا باعث سعادت ھے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارے دلوں میں ہمیشہ ذندہ رہیں گے۔ شہداء پولیس ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں انکی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں