42

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت عہدیداران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت عہدیداران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا* ۔میٹنگ میں تاجر برادری کو درپیش مسائل ، سکیورٹی انتظامات اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تجاویز زیر غور لائی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت عہدیداران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری چوہدری عنصر علی و دیگر عہدیدران نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں تاجر برادری کو درپیش مسائل ، سکیورٹی انتظامات اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے تجاویز زیر غور لائی گئیں ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اور بزنس کمیونٹی کے باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ تما م بازاروں اور مارکیٹس میں سکیورٹی گارڈز کی موجودگی یقینی بنائی جائے ، کیمروں کی تنصیب ، تجاوزات کا خاتمہ اور شہریوں کی آمد و رفت بہتر بنانے کیلئے وہیکلز پارکنگ مخصوص جگہوں پر کروائی جائے۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ھے ،تاجر برادری جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کی نشاندہی میں اپنا فعال کردار ادا کریں ۔ ڈی پی او نے عہدیدران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر مناسب اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کے حوالے سے مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ بزنس کمیونٹی نے ڈی پی او کے اقدامات کو سراہتے ہوئے پولیس کے ساتھ بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں