18

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر میں بینکوں،مالیاتی اداروں اور تجارتی مراکز کے سکیورٹی آڈٹ کے احکامات جاری کردئیے*۔

*جھنگ (جاوید اعوان سے) ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر میں بینکوں،مالیاتی اداروں اور تجارتی مراکز کے سکیورٹی آڈٹ کے احکامات جاری کردئیے*۔ سکیورٹی ایس او پیز کی تکمیل کروانا پولیس کی ذمہ داری ھے ،پولیس افسران روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کے پابند ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او محمد راشد ہدایت آئی جی پنجاب اور آر پی او فیصل آباد کے احکامات کی روشنی میں پولیس افسران کو پروفیشنل احکامات جاری کرتے ھوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بینک،مالیاتی ادارے اور تجارتی مراکز کاروباری لین دین کے معاملات کے حوالے سے انتہائی حساس مقامات ہیں،یہاں پر عوامی آمد و رفت کے زیادہ ھونے کے پیش نظر قانون شکنی کے خدشات کئی گنا زیادہ ھوتے ہیں،پولیس کی ذمہ داری ھے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری سے عہدہ بر آ ھونے کے لئے بینکوں،مالیاتی اداروں اور تجارتی مراکز پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات خود بھی کرے اور ایس او پیز کے تحت متعلقہ اداروں سے بھی سکیورٹی کے ایس او پیز پورے کروائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں