44

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122جھنگ کے ملازم وسیم افضل، جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے، دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122جھنگ کے ملازم وسیم افضل، جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے، دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے* ۔ ان کی وفات پر ڈیپارٹمنٹ کے تمام افراد شدید غمزدہ ہیں وسیم افضل، جنہوں نے اپنے پیشہ ورانہ خدمات کے دوران بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو بچایا اور ان کی مدد کی، وہ روٹین کے مطابق تحصیل شورکوٹ میں اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد اپنے گھر واپس جا رھے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ھو سکے۔ وسیم افضل نے پانچ اکتوبر2016 کو پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی
وسیم افضل کی نماز جنازہ کل صبح ان کے آبائی علاقے قتال پور تحصیل کبیر والا ضلع خانیوال میں مکمل اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر علی حسنین ،اہل خانہ، دوست، اور محکمہ کے ساتھیوں نے شرکت کی۔پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری، ڈاکٹر رضوان نصیر، نے وسیم افضل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا، “وسیم افضل ہمارے محنتی اور جانثار ملازمین میں سے تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں۔ ان کی وفات ہمارے لیے ایک بڑا نقصان ھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔” پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے وسیم افضل کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا ھے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں