115

*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ چیمبر سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر جھنگ جمخانہ کے انتخابات میں سیکرٹری کے امیدوار شیخ معظم وحید کی حمایت کا اعلان کردیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے) جھنگ چیمبر سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے عہدیداروں نے متفقہ طور پر جھنگ جمخانہ کے انتخابات میں سیکرٹری کے امیدوار شیخ معظم وحید کی حمایت کا اعلان کردیا*۔ *تفصیلات کے مطابق جھنگ چیمبر سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر عبدالقیوم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کا متفقہ امیدوار شیخ معظم وحید ہے جھنگ چیمبر کے متفقہ فیصلے سے شیخ معظم وحید کی کامیابی یقینی۔ہے۔اس موقع پر شیخ معظم وحید،چیمبر آف کامرس کے عہدیداران فیصل نذیر،شمیم خان،امتیاز موتی احسن لودھی سمیت دیگر ممبران کثیر تعداد میں موجود تھے امیدوار برائے سیکرٹری شیخ معظم وحید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کی کہ وہ جھنگ جمخانہ کے ممبران کو ہر وہ سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے جو اسلام آباد،لاہور سمیت بڑے شہروں کے ممبران کو دستیاب ہیں۔وہ اپنے ممبران کے لئے ہر وہ ممکن کوشش کریں گے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ تجارت کی غرض سے جانے والے ممبران کو بیرون ممالک بھی بہترین سہولیات لیکر دی جائیں۔انہوں نے جھنگ چیمبر کے تمام عہدیداران اور ممبران کی جانب سے حمایت پر شکریہ ادا کیا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں