34

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نو منتخب صدر چوہدری عمران سہیل نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نو منتخب صدر چوہدری عمران سہیل نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس سلسلے میں جھنگ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سرپرست حاجی شیخ محمد یونس ، سابق صدر لیاقت علی ملک ،سینئر وائس پریزیڈنٹ عبدالقیوم، شیخ واصف مجید ، کمانڈر صہیب فاروق، فیصل نذیر خان، چوہدری امتیاز موتی ، حاجی ظفر گوگا ، حاجی اعجاز ،حافظ طارق اور شیخ عقیل سمیت دیگر نے شرکت کی۔ شرکاء نے نو منتخب صدر کو پھولوں کے ہار پہنائے اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر چوہدری عمران سہیل کا کہنا تھا کہ وہ JCSTSI کے تمام ممبران کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکو سال 2021.22 کیلئے صدر منتخب کیا ۔ اپنے دورانیے میں JCSTSI کے ممبران و تاجران کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جھنگ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے جلد افتتاح سمیت شہر میں دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کروانے اور تاجروں کیلئے بیرون ممالک کے دوروں کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے تا کہ تاجروں کو اپنے کاروبار بڑھانے کے بھرپور مواقع مل سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں