55

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری اٹھارہ ہزاری میں پولیس خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس سے شہریوں کی فوری داد رسی ممکن ہو سکے گی۔ڈی پی او جھنگ*

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری اٹھارہ ہزاری میں پولیس خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا جائیگا جس سے شہریوں کی فوری داد رسی ممکن ہو سکے گی۔ڈی پی او جھنگ*
جھنگ(محمد جاوید اعوان) وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور انکی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے باالمقابل میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا۔ اس موقع پرDSP/SDPO سرکل اٹھارہ ہزاری،SHO تھانہ اٹھارہ ہزاری و SHOتھانہ کوٹ شاکر،تھانہ جات کے تفتیشی آفیسران، انجمن تاجران، میڈیا نمائندگان اور سائلین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات بیان کیں جن کے فوری حل کیلئےDPOجھنگ نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ نے کہا کہ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شکایات و مسائل کا حل اور متاثرین کی فوری داد رسی کو یقینی بنایا جارہاہے۔امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کے محاسبہ کیلئے شہری پولیس سے تعاون کریں۔ ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا انعقاد عوام الناس اور پولیس کے مابین حائل خلیج کو کم کرنے کی کاوشوں کی ایک کڑی ہے جس سے شہریوں کی داد رسی بر وقت اور باآسانی ہو رہی ہے۔میرے دفتر کے دروازے متاثرین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے بغیر کسی سفارش کے دفتر آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں