40

جھنگ(محمد جاوید اعوان)عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے حوالہ سے ضلع بھر میں شایان شان تقریبات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے حوالہ سے ضلع بھر میں شایان شان تقریبات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔اس حوالہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر اور گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول سٹیلائٹ ٹاﺅن میںضلعی سطح کے حسن قرات ، نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیا، تقریبات کا آغازتلاوت قرآن پاک اور حمد وثناءسے کیا گیا۔طالبات نے آپ ﷺ کی تعلیمات،سیرت طیبہ اور اپنی زندگی کو اسلام کے اصولوں پر استوار کرنے کے حوالہ سے تاریخی پہلوﺅں پر روشنی ڈالی اور نبی کریم ﷺ کی شان بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت بھی پیش کیے جبکہ اپنے اپنے خوبصورت انداز میں فن و تجوید سے تلاوت کلام پاک بھی پیش کیا۔اس موقع پر تعلیمی اداروں کی سربراہان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سےعشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم مناناخوش آئند پروگرام ہے، پاک پیغمبر ﷺکی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرکے حضرت محمد ﷺ سے محبت کا اظہار ہے اورایمان کی تازگی ہے۔ انہوںنے نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی کی کامیابی کا راز آپ ﷺ کی تعلیمات میں مضمرہے ، آپ کی تعلیمات میں دنیا اور آخرت کی ممکن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں