59

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عتیق اکرم نے کہا ہے کہ پروفیشنل بھکاریوں کا قلع قمع کرنا اولین ترجیحات ہیں۔اس حوالہ سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ،پولیس ، انجمن تاجران سمیت دیگر متعلقہ محکمے آپس میں کوآرڈی نیشن کو مزید موثر بنائیں ۔بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کےلئے محکمہ اوقاف اور سوشل ویلفیئر مساجد میں اعلانات کروائیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عتیق اکرم نے کہا ہے کہ پروفیشنل بھکاریوں کا قلع قمع کرنا اولین ترجیحات ہیں۔اس حوالہ سے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ،پولیس ، انجمن تاجران سمیت دیگر متعلقہ محکمے آپس میں کوآرڈی نیشن کو مزید موثر بنائیں ۔بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کےلئے محکمہ اوقاف اور سوشل ویلفیئر مساجد میں اعلانات کروائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسٹرکٹ اینٹی بیگری کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عبا س عادل سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عبا س عادل نے ڈسٹرکٹ اینٹی بیگری کمیٹی کی کارکردگی کے حوالہ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انسداد گداگری مہم کے دوران شہر کے مختلف چوکوں میں کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور مرد وخواتین بھکاریوں کو تحویل میں لے جا رہا ہے اور پولیس فورس کی مدد سے پیشہ ور بھکاریوں کو تحویل میں لینے کے علاوہ7 عادی گداگروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عقیق اکرم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن سے بھکاریوں کی تعداد میں کم واضح کمی ہوئی ہے اس ضمن میں انسداد گداگری مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھنا ہوگی تاکہ پیشہ ور بھکاری کے نیٹ ورکا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوںنے مزید کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر پیشہ وار بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کے حوالہ سے بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں