54

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے حوالے سے تربیتی سیمینار دوسرے دن بھی جار ی رہا جس کی صدارت سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین نے کی

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں خسرہ اور روبیلا سے بچاو کے حوالے سے تربیتی سیمینار دوسرے دن بھی جار ی رہا جس کی صدارت سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین نے کی جبکہ محکمہ اوقاف سمیت سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین نے کہا کہ سیمینار کا مقصد خسرہ اور روبیلا مہم بارے آگاہی اور شعور بیدار کرنا ہے، تما م ادارو ں کے سربراہان اس خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اپنے اپنے علاقہ میں ہونے والی مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کے تعاون کریں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت شعبہ صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور صحت کی بنیادی سہولیات عوام کو ان کی دیلیز پر باہم پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس موقع پر ڈاکٹر افتخار نور نے کہا کہ 15 نومبر سے شروع ہونے والی مہم کے دو ران 11لاکھ 59ہزار 9سو سے زائد بچوں کو خسرہ روبیلا کے انجکشن لگائے جائیں گے،اس مہم میں ایک دن سے لیکر 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کے دوران اپنے 9ماہ سے لیکر 15سال تک کی عمر کے بچوں کو ایم آر کے ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ ان کے بچے اس مرض سے محفوظ رہ سکیں۔ سیمینار کے اختتام پرآگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں