11

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادعمران محمود کا ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ*ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے ہمراہ پولیس افسران سے کرائم میٹنگ،ڈی پی او آفس کی انسپکشن*جرائم کے خاتمے اور شہریوں کا اعتمادحاصل کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ آر پی او فیصل آباد*

*ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادعمران محمود کا ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ*ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے ہمراہ پولیس افسران سے کرائم میٹنگ،ڈی پی او آفس کی انسپکشن*جرائم کے خاتمے اور شہریوں کا اعتمادحاصل کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں۔ آر پی او فیصل آباد*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے اپنے دورہ جھنگ میں ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے ہمراہ پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں رانا خالد رشید SP انوسٹی گیشن جھنگ، DSP لیگل،DSP انوسٹی گیشن، جملہSDPOs سرکل ہائے و جملہSHOs نے شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسر نے میٹنگ کے آغاز پر سرکل سطح پر کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لیا اورپولیس افسران کو عوام اور دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن مزید موئثر بنانے کے ساتھ ساتھ منشیات ڈیلروں،رسہ گیروں، سود خوروں، ٹاؤٹوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف منظم کاروائی کرنے کی ہدایت کی۔آر پی او فیصل آباد نے ہدایات دیتے ہوکہ سنگین مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کی جائے اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔تمام سرکلز کے سب دویزنل پولیس آفیسر ز اپناسپروائزری کردار بہتر بناتے ہوئے تفتیش کے معیار اور کارکردگی میں بہتری لائیں،سنگین مقدمات میں پارسل فرانزک لیبارٹری کو بروقت بھجوائے جائیں۔تفتیشی افسران جدید دور کے تقاضوں کے مطابق دستیاب ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔SDPOs گشت کے نظام کومانیٹر کریں اور سنگین نوعیت کے جرائم کی صورت میں خود موقع پر جائیں۔آر پی او فیصل آباد نے واضح کیا کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں اور شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ اپنائیں۔ ریجنل پولیس آفیسر نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے اپنے دورہ جھنگ میں دسٹرکٹ پولیس آفس کی انسپکشن بھی کی، آر پی او فیصل آبادنے ڈی پی او آفس میں مختلف برانچز کا دورہ کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں