46

ڈیرہ غازیخان (عرفان مجید خٹک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر اقراء خلیل نے کہا ہے کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کی بجائے جھوٹے وعدوں سے بہلایا گیا اور باریاں لینے والے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں

ڈیرہ غازیخان (عرفان مجید خٹک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر اقراء خلیل نے کہا ہے کہ ماضی میں پسماندہ علاقوں کو ترقی کی بجائے جھوٹے وعدوں سے بہلایا گیا اور باریاں لینے والے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اس لئے اپوزیشن کے لانگ مارچ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو اپنے حقوق کا شعور دیا اور وزیر اعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا ہے ڈاکٹر اقراء خلیل نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا بیانیہ عوام مسترد کر چکے ہیں اس لئے حکومت اپنی آئینی مدت انشاءاللہ پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے جو بھی ذمہ داری سونپی میں اس کو نبھانے کے لئے بھرپور کردار ادا کروں گی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ مہنگائی کا جلد خاتمہ کر کے عوام کے مسائل کو حل کر کے ان کو ریلیف دیا جائے اور انشاءاللہ بہت جلد عمران خان کے انقلابی اقدامات کے مثبت ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں