33

جھنگ (محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ روبیلا کیچ اپ کمپین کے د وران حفاظتی ٹیکے اور پولیو ویکسین پلانے کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ روبیلا کیچ اپ کمپین کے د وران حفاظتی ٹیکے اور پولیو ویکسین پلانے کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے، تربیت یافتہ ویکسینیٹڑز سکولو ں سمیت فکسڈ پوائنٹس پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جن کی موجودگی اور کارکردگی کو چیک کرنے کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے، یونیسف کے اشتراک سے خسرہ روبیلا کیچ اپ کمپین کے دوران ایک لاکھ 9ہزار 7سو99بچوں کو حفاظتی ٹیکے اور پولیو ویکسین پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے جسے قبل از وقت مکمل کرنے کےلئے محکمہ صحت منظم حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ہیلتھ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مہم کے دوران متحرک رہیں اور تمام تر انتظامات پر گہری نظر رہنی چاہیے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو موذی مرض سے بچانے کے لئے خسرہ روبیلاسے بچاﺅ کے ٹیکے ضرور لگوائیں اس سلسلے میں ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ سو فیصد بچوں کو ٹیکے لگائے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران والدین کی آگاہی کے لئے تما وسائل بروئے کار لائے جائیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منظور حسین نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ خسرہ روبیلا مہم کے حوالہ سے مائیکروپلان پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کرایا جارہا ہے ۔ اب تک دو دنوں کے ٹارگٹس 2لاکھ13ہزار 732 کے ضمن میں 2لاکھ 20ہزار 362جوکہ دو دن کے ٹارگٹس کا 103فیصد کوریج مکمل کر لی گئی ہے۔ مزید برآں یونیسیف کے ڈی ایچ سی ایس او عثمان خان نے یو سی ایم او شوکت حیات چغتائی کے ہمراہ رانا کالونی میں ٹیموں کی موجودگی اور کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں