55

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی نگرانی میں ضلع کے کسانوں اور کاشتکاروں کو فصلوں کی کاشت کےلئے زرعی کھادوں کو بلیک ،غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ کرنے والے کھاد ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی نگرانی میں ضلع کے کسانوں اور کاشتکاروں کو فصلوں کی کاشت کےلئے زرعی کھادوں کو بلیک ،غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ کرنے والے کھاد ڈیلروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے، ضلع بھر کے انتظامی و زراعت افسران ذخیرہ اندوزی اور مقررہ نر خوں سے تجاوز کر نیوالوں کا سختی سے نوٹس لے رہے ہیں۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل اٹھارہ ہزاری سجاد محمود بابرنے کھاد کی مختلف دکانوں کا دورہ کیا اور زائد نرخوں پر کھاد فروخت کرنے والے ناجائز منافع خوروں کو 50ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھادوں کی ذخیرہ اندوزی یا اوورچارجنگ کرنے والے اس فعل سے باز رہیں بصورت دیگر سخت کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف بھاری جر مانوں اور ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ساتھ ان کی دکا نیں بھی سیل کی جا ئیں گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کا شتکاروں کا استحصال نہیں ہو نے دیں گے۔ انہوںنے کا شتکارنمائندگان سے کہا کہ مقررہ نر خوں سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کر نیوالے کھاد ڈیلرز اور ذخیر ہ اندوزی کر نیوالوں کی نشاندہی کریں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم موقع پر فوری ایکشن لیکر انہیں جیل بھجوائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں