23

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کی زیر سرپرستی غیر قانونی تعمیرات میں آج کل سیٹلائیٹ ٹاؤن بھی بہت ترقی کر چکا ہے۔

جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈپٹی ڈائریکٹر ھاوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ
کی زیر سرپرستی غیر قانونی تعمیرات میں آج کل سیٹلائیٹ ٹاؤن بھی بہت ترقی کر چکا ہے۔ سیٹلائیٹ ٹاؤن ایک رہائشی سکیم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا علاقہ ہے۔ اس کے نقشے کے مطابق اس علاقے کا کمرشل ایریا بھی مختص کیا گیا ہے۔ مگر اب صورتحال یہ ہے کہ ہر طرف ہی کمرشل ایریا تعمیر کیا جا رہا ہے جو کہ فٹ پاتھوں، گلیوں،اور سڑکوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر انکروچمنٹ کی ایک بھیانک شکل اختیار کرتا جارہا ہے۔ مگر کسی بھی سرکاری محکمہ کو نا ہی کوئی پریشانی ہے اور نا ہی ایسی تعمیرات کو روکنے کے لیے کوئی مثبت لائحہ عمل طے ہوتا نظر آ رہا ہے۔ اور تو اور جس کا گھر، رہائشی پلاٹ، مین سڑک یا مین گلی پر آتا ہے وہ ایک خود کار نظام کے تحت اسے کمرشل جگہ کا نام دیکر اس کی کنورژن فیس ادا کیے بنا انکروچمنٹ کرتے ہوئے قبضہ کرتے کرتے کئی کئی فٹ سرکاری جگہ بھی سمیٹ لیتا ہے۔ اسی نظام کے تحت گرین بیلٹ کو بھی کسی طرح کی کوئی رعایت نہیں دی گئی چاہے کوئی سیاسی ہو یا چاہے عوام ہی ہو سب نے خوب قبضہ مافیا کا روپ دھار رکھا ہے۔ میری اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے درخواست ہے کہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کی مجموعی تعمیرات پر ایک مکمل سروے پروگرام تشکیل دیا جائے اور کسی بھی قسم کے سیاسی یا غیر قانونی دباؤ میں آئے بغیر نقشے کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاؤن کی آباد کاری کی حدود متعین کی جائیں۔ تاکہ آنے والی وقت میں بڑھتی ہوئی آبادی کو بہترین انداز میں accomodate کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں