معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر شیخ لیاقت علی کی قل خوانی کا ختم شریف ان کی رہائش گاہ موضع باغ میں اداکر دی گٸ
جھنگ(محمد جاوید اعوان) معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر شیخ لیاقت علی کی قل خوانی کا ختم شریف ان کی رہائش گاہ موضع باغ میں اداکر دی گٸ۔کثیر تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی۔اس قل خوانی کے موقعہ پر سابق ایم پی اے الحاج یعقوب شیخ سابق ایم این اے شیخ محمد اکرم, سابق ایم پی اے مہر سلطان سکندر بھروانہ ۔سابق ایم پی اے خالد محمودسرگانہ۔ سابق چیئرمین بلدیہ سللطان محمود چوہدری ۔ سابق سیکرٹری بلدیات پنجاب مخدوم محمد شفیق عباس قریشی ۔ملک ریاض سابق چیرمین ۔ با با پرویزملک چیئرمین زکوۃ و عشر کمیٹی باغ ۔ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ۔مولانا عمر دراز نہرہ۔ معروف صحافی لیاقت شام ,میاں زوار شاہ نیکو کارہ۔۔حاجی مقبول احمد۔ محمد شاہ نیکوکارہ سیکرٹری یونین کونسل لک بدھڑ میاں محمد ممتاز منوکہ ۔سیکرٹری یونین کونسل باغ چودھری شہباز احمد ۔چیئرمین رانا محمد اظہر خان۔ وسیم عباس۔میاں حاکم بھٹہ وکثیر تعداد میں دوست و احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ محمد یعقوب سابق ایم پی اے اور سابق چیئرمین بلدیہ جھنگ سلطان محمود چوہدری نے مرحوم کے بیٹے عون اللہ کی دستار بندی کی۔ مرحوم کے بھائی اللہ دتہ شہزاد شیخ ٹھیکیدار ماہر تعمیرات ۔بھتیجا مدثر شیخ۔محسن شیخ , ان کے بیٹے عون اللہ اور عطرش شیخ سے اظہار تعزیت کیا۔بعد ازاں مرحوم کی بلندی درجات کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی۔
منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی) بارش سے پریس کلب کے کمرے کی چھت گرگئی ایک زخمی ریسکیو ٹیم نے امدادی کارروائی کرکے دیگر افراد کو بحفاظت نکال لیا
جھنگ(بیورو رپورٹ) ۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جھنگ کا دفتر پروفیشنل قبضہ مافیا گروپوں کی محفوظ ترین پناہ گاہ میں تبدیل
جھنگ(بیورو رپورٹ) سپریٹنڈنٹ ریونیو شیخ اعجاز کی جانب سے رجسٹری محرر اور حلقہ پٹواریوں سے منتھلی وصول کر نے اور ہتک آمیز رویہ اختیار کر نے کا انکشاف
جھنگ(بیورو رپورٹ)جھنگ میں ھوٹل مالکان نےرمضان المبارک کے تقدس و احترام آر ڈینس کی دھجیاں اڑا کر اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھادیا
جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بد نام زمانہ سی آئی اے ایجنٹ زلمے خلیل زاد پاکستان کے قومی سلامتی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور تحریک انصاف کی قیادت کی حمایت میں بیان بازی انتہائی قابل مذمت اور تشویش ناک فعل ہے ۔
جھنگ (جاوید اعوان سے) ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ نے ڈیوٹی سے غافل ڈاکٹرز کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ھے، متوفی کے والدین تشویش میں مبتلاء، نگران وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،
*ڈی پی او جھنگ ملک طارق محبوب کی رمضان المبارک میں قیام امن کیلئے ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ* *اسلام بھائی چارے،محبت اوراتحاد کا درس دیتا ہے، ممبران امن کمیٹی باہمی اتحاد و اتفاق کوفروغ دیں۔ ڈی پی او جھنگ*
*نئی نسل کو اپنے کلچر کو فروغ دینا بہت ضروری ہے پرنسپل ناہید عباس*
پنجاب آرٹس کونسل میں مشہور پی ٹی وی نیوز کاسٹر و ریڈیو پاکستان ماہ پارہ صفدر کی کتاب ‘میرا زمانہ میری کہانی ‘کی تقر یب پذیرائی
جھنگ (جاوید اعوان سے) الحاج سیٹھ محمد مظہر اقبال کی سرپرستی میں 32 ویں سالانہ محفل حمد و نعت برائے ایصال ثواب سیٹھ جیون حسین و اہلیہ مرحومین منعقد کی گئی