60

جھنگ (محمد جاوید اعوان ) جھنگ کے گنجان آباد علاقہ سرگودھا روڑ بائی پاس پر دیوار گرنے سے ملبہ کے نیچے دب کر جا بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ جھنگ کی صدر بیگم عابدہ بشیر چوہدری ان کے گھر پہنچ گئی اور اعلی قیات کا پیغام پہنچایا۔

جھنگ (محمد جاوید اعوان ) جھنگ کے گنجان آباد علاقہ سرگودھا روڑ بائی پاس پر دیوار گرنے سے ملبہ کے نیچے دب کر جا بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ جھنگ کی صدر بیگم عابدہ بشیر چوہدری ان کے گھر پہنچ گئی اور اعلی قیات کا پیغام پہنچایا۔تفصیلات کے مطابق جھنگ میں عید کے دوسرے دن دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر شادی شدہ 22 سالہ نوجوان شان ولد رمضان،قلندری ملنگ ولد رمضان عمر 5 سال،سونیا دختر رمضان عمر 16 سال جاں بحق ہو گئے تھے جس پر پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت اور مرکزی صدر خواتین ونگ سنیٹر نزہت صادق کے حکم پر بیگم عابدہ بشیر چوہدری صدر خواتین ونگ جھنگ اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ کر افسوس کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایااور کہا کہ حکومت پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ ن مصیبت اور افسوس کی اس گھڑ ی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر میں شریک ہے اور مرحومین کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کی ہے اور ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ضرور ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں