32

جھنگ (محمد جاوید اعوان) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے اسلام اور نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی ناقابلِ قبول ھے اس متنازع بیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ھے اور ان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے نبی کریم ﷺ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی جان مال اولاد سب قربان کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ بانی فلاحی گروپ فار اسپیشل پرسنز جھنگ نے بھارت کی جانب سے اسلام اور نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کے بیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے کیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے اسلام اور نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی ناقابلِ قبول ھے اس متنازع بیان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ھے اور ان میں غم و غصہ پایا جاتا ہے نبی کریم ﷺ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی جان مال اولاد سب قربان کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ بانی فلاحی گروپ فار اسپیشل پرسنز جھنگ نے بھارت کی جانب سے اسلام اور نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کے بیان پر شدید مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف عالم اسلام سراپا احتجاج ہیں مشرق وسطیٰ میں ٹوئٹر پر’إلا رسول الله يا مودي ٹرینڈ عمان کے مفتی اعظم کی گستاخ رسول کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل قطر اور کویت کی وزارت خارجہ میں ہندوستانی سفیر کی طلبی عرب ممالک میں ہندوستانی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے پاکستان حکومت کو چاہیے کہ بھارتی سفیر کو اپنے ملک سے نکال دیا جائے اور پاکستانی عوام کو بھی چاہیے کہ بھارتی اشیاء کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آقا نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ جس مردود نے گستاخی کی ھے اسکو ایسی سزا ملے جو رہتی دنیا تک مثال بنی رھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں