59

جھنگ (محمد جاوید اعوان) گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل نے گھر اور دوکان کی صفائی نہ کرنے پر کالج کے خاکروب کو فحش گالیاں اور تھپڑ رسید کر دیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان) گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل نے گھر اور دوکان کی صفائی نہ کرنے پر کالج کے خاکروب کو فحش گالیاں اور تھپڑ رسید کر دیا خاکروبوں اور درجہ چہارم کے ملازمین کا ہڑتال اور پرنسپل آفس کے گھیراو کا اعلان پرنسپل کے خلاف تحریری درخواست بھی دے دی گئی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف کامرس کالج جھنگ کا پرنسپل میاں غلام شبیر جو خاکروبوں سے کالج کی صفائی کے علاوہ گھر کی صفائی کے ساتھ شہر میں اپنی دوکان کی بھی صفائی کرواتا ہے محمد عرفان خاکروب نے تحریری درخواست میں بتایا کہ۔26 مئی کو مجھے پرنسپل صاحب نے پروفیسر رمضان جاڑوی کا گھر صاف کرنے کے لیے کہا وہ میں نے کر دیا پھر مجھے اپنے گھر اور دوکان کا کہا وہ بھی میں کرتا رہا اور متواتر مجھ سے کرواتا رہا جب میں نے اس ظلم پر آواز اٹھائی کہ میں دفتر کا ملازم ھوں تو مجھے کہا کہ یہ سب تو کرنا پڑے گا اور مجھے فحش گالیاں دی اور تھپڑ رسید کر دیا جس پر میں نے اعلی حکام کو درخواست دی ہے جبکہ ذرائع نے یہ بھی کنفرم کیا کہ صبح نوبجے درجہ چہارم کے ملازمین ہڑتال کے ساتھ پرنسپل آفس کا گھیراو بھی کریں گے جب موقف کے لیے 0479200337 نمبر پر پرنسپل سے بات ھوئی تو انھوں نے کہا کہ یہ سراسر جھوٹ ھے ایسی کوئی بات نہیں ھوئی ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں