61

جھنگ ۔ ناکےپر مامور پٹرولنگ پولیس کے شیر جوانوں پر نا معلوم کار سواروں کی اندھا دھند فائرنگ ۔ پٹرولنگ پولیس کے منچلوں نے پٹرولنگ پوسٹ میں بھاگ کر اپنی اپنی جان بچائی ۔ نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ کی تڑ تڑاہت سے علاقے میں شدید خوف و حراس ۔ موقف پوچھنے پر انچارج چوکی واقعہ سے لاعلم ۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ضمانت کے بلند وبانگ دعوے دار آئی جی پنجاب پولیس کے لیے لمحہ فکریہ ۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں شہریوں کی اپیل ۔

جھنگ (محمد جاوید اعوان) معتبر ذرائع کے مطابق گوجرہ روڈ پر واقع پٹرولنگ چیک پوسٹ بنگلہ نول والا کے مین گیٹ پر پٹرولنگ پولیس کے شیر جوانوں نے صبح سویرے ناکہ لگا رکھا تھا ۔ اسی اثناء میں جھنگ سے گوجرہ کی طرف جانے والی سفید رنگ کی کار بلانمبری کوپولیس ملازمین نے رکنے کا اشارہ کیا تو بلانمبری سفید رنگ کی کارمیں نامعلوم کارسوار دہشت گردوں نے پٹرولنگ پولیس کے نوجوانوں پراندھادھند فائرنگ کھول دی ۔ پولیس کے شیر جوانوں نے دھاڑیں مارتے ہوئے پٹرولنگ چیک پوسٹ میں بھاگ کر اپنی جان بچائی ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ کی تڑتڑاہت سے علاقہ بھر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اس بارے پٹرولنگ پوسٹ بنگلہ نول والا کے انچارج کے موبائل نمبر پر رابطہ کر کے موقف پوچھنے پر انہوں نے تمام تر معاملات سے لاعلمی کا اظہار کیا اور موصوف نے کہا کہ میں چوکی پر موجود نہیں تھا چوکی محرر سےواقعہ بارے کنفرم کر کےبتاتا ھوں ۔ بعد میں موصوف چوکی انچارج کابار بار نمبر ملانے کے باوجود انہوں نے فون سننا بھی گوارہ نہیں کیا ۔ جس پر عوامی سماجی شہری کاروباری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ۔ آئی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا پر زور مطالبہ کیا ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں