25

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈائریکٹر فشریز(ایکوا) پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے ہیڈ تریموں کے دورہ کے دوران جاری پراجیکٹ پر ترقیاتی کام کا معائنہ کیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈائریکٹر فشریز(ایکوا) پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے ہیڈ تریموں کے دورہ کے دوران جاری پراجیکٹ پر ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔ ڈائریکٹر فشریز(ایکوا) ڈاکٹر محمد عابدنے ناجائز شکار ماہی کی روک تھام کےلئے دریائے چناب پر مختلف علاقوں دراج والا پتن، ہیڈ تریموں ریزرو ایریا، مچھلی گھراور ساوا ولوشاہ کے علاقوں میں اچانک چھاپے مار کر کارروائیاں کیں جبکہ ناجائز قابضین سے واگزار کی جانے والی فشریز کی زمین پر بنائے گئے تالابوں کو جلد زیر استعمال لا کر پیداوار حاصل کرنے کا عندیہ دیا تاکہ نئے پراجیکٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فشریز کی تجدید و ترقی کے لئے کوشاں ہیںاور ہمارا مشن صوبہ بھر کے قدرتی پانیوں میں آبی حیات کی بقا اور بحالی ہے۔ عوام کو بہترین مچھلی کا گوشت سستے داموں فراہم کرنے کےلئے نئے منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ محکمہ فشریز وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری فشریز جنگلات جنگلی حیات کے ویژن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کی سربراہی میں قومی فریضہ کی تکمیل کےلئے ہمہ وقت متحرک ہے ۔ ڈائریکٹر فشریز(ایکوا) پنجاب ڈاکٹر محمد عابد نے اپنے دورہ کے دوران فش بائیو ڈائیورسٹی ہچری پر فش بریڈنگ کا معائنہ کیا اور 25ہزار رہو مچھلی کا بچہ ہیڈ تریموں دریائے چناب میں ڈالا۔اس موقع پرڈویژنل افسران سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر فشریزرانا احمد خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سید عبد الرحمن ، اے ڈبلیو ایف چمن شیراز علی ، ایف ایس سید محبوب علی انجم اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں