27

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے پرائس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں پرائس کمیٹی ارکان، پرائس مجسٹریٹس ، فلورملز مالکان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے پرائس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں پرائس کمیٹی ارکان، پرائس مجسٹریٹس ، فلورملز مالکان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ صدر اجلاس ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ آٹے کے سرکاری ریٹ،وزن اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔خلاف ورزی کرنے والے فلور ملز مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری رہے گا جبکہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروئیاں جاری رکھی جائینگی ۔انہوںنے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ واضح طور پر آویزاں کریں اورمین سٹورز پر ڈی سی کاﺅنٹرز کو فعال رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ چاول کے ریٹ کے حوالے سے جلد ملز مالکان سے میٹنگ کریں گے۔ اجلاس میں کھادوں کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر فراہمی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں