26

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈینگی سے بچاﺅ اور آگاہی کے سلسلہ میں موثر اور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے خصوصی سیمینار کا انعقادکیا گیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈینگی سے بچاﺅ اور آگاہی کے سلسلہ میں موثر اور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جھنگ صدر میں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے خصوصی سیمینار کا انعقادکیا گیاجس میں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سیمینار میں ڈی ایچ او ڈاکٹر افتخار نور، سی ای او ایجوکیشن محمد نواز، پرنسپل سکول سمیت اساتذہ اور طالبات بھی شریک تھیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کو ڈینگی فری بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ڈینگی پر مکمل قابو پانے کیلئے کوالٹی آف سرویلینس اور لاروا سائیڈنگ کے عمل کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔اس ضمن میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے سرکاری محکموں کے ساتھ کمیونٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ کمیونٹی کے تعاون کے بغیر مچھروں کی افزائش گاہوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے معاشرے کے ہرفرد میں شعور اور آگاہی کی ضرورت ہے۔موثر اقدامات کی بدولت ہم ڈینگی وائرس کا خاتمہ ممکن بنا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے سیمینار کے دوران تعلیمی اداروں کے سربراہان کو انسداد ڈینگی مہم کی آگاہی کے حوالہ سے ٹاسک دیا اورڈینگی مچھر کے لاروے کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی تاکید کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن اور ڈی ایچ او نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے شہریوں کو مل کر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا اور کہا کہ احتیاطی تدابیر ہی ڈینگی سے بچاو¿ کا واحد ذریعہ ہے۔ مچھر کی افزائش نسل کو روکنے کیلئے لاروے کا خاتمہ کرنا انتہائی ضروری ہے۔انسدادِ ڈینگی کے حوالہ سے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا کیونکہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سطح پر بھرپور آگاہی ڈینگی کے جڑ سے خاتمہ کے مترادف ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ڈینگی سے بچاﺅ کے حوالہ سے سوالات بھی کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں