14

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے شہر اور گردو نواح میں بارشی پانی کی نکاسی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بلدیہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ افسران بارشی پانی کے نکاس کےلئے فیلڈ میں رہیں اور شہر کے تمام ڈسپوزل پلانٹس فعال رکھیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے شہر اور گردو نواح میں بارشی پانی کی نکاسی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بلدیہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ افسران بارشی پانی کے نکاس کےلئے فیلڈ میں رہیں اور شہر کے تمام ڈسپوزل پلانٹس فعال رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ شہراورتحصیلوں کے نشیبی علاقوں میں پانی کا انخلاءفوری کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ شہر کی سڑکوں ،گلیوں اور چوکوں میں کھڑے بارشی پانی کی نکاسی کا فوری بندوبست یقینی بنایا جائے جبکہ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی کے امور میں بھی تیزی لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ حکام کو ہدایت کی کہ بارشی پانی کی نکاسی اور سڑکوں کی صفائی بارے جلد از جلدرپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ بارش کے پانی کی جمع ہونے کی اطلاع ملے تو اس کے فوری نکاس کا بندوبست کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں میں سیوریج کے نظام کو مزید بہتر کیا جائے تاکہ نکاسی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مون سون بارشو ںکے دوران بجلی کے پولز اور بجلی کے تاروں کے پاس کھڑے نہ ہوںجبکہ گھروں کی ناقص اور غیر پختہ چھتوں کے نیچے بیٹھنے سے گریز کریں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں