31

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)رہنما تحریک انصاف ۔سابق صوباٸی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی حلقہ این اے 167 میں مختلف مقامات پر سیاسی ملاقاتیں

منڈی مدرسہ(عبدالقادر فاروقی)رہنما تحریک انصاف ۔سابق صوباٸی وزیر میاں شوکت علی لالیکا کی حلقہ این اے 167 میں مختلف مقامات پر سیاسی ملاقاتیں ۔ اس موقع پر عمر زمان لالیکا ۔میاں عزیر لالیکا اور خان سیف اللہ حسنکا جویئہ بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ میاں شوکت لالیکا نے سابق امیدوار حلقہ پی پی 240 عباس جوئیہ آف نورسر اور جنڈ والا کی معرف سیاسی اور کاروباری شخصیت میاں محمد عباس جوٸیہ سے ملاقات کی اور علاقے کی سیاسی صورتحال اور علاقے کے مسائل پر بھی بات چیت ہوٸی اس موقع پر میاں شوکت علی لالیکا نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور حقیقی آزدی کی جدوجہد میں گرفتار ہونے والے چوہدری فیصل مشتاق اور سابق واٸس چٸیرمین یوسی نورسر میاں ندیم احمد متیانہ کے پاس بھی گٸے اور ان کو انکی جدوجہد پرانکو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کاز کے لیے جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے والے کارکنان پارٹی کے لیے قیمیتی اثاثہ ہیں اور پارٹی انکی خدمات کو سراہتی ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں