33

خانیوال(ممتاز حسین) موٹروے M.4 پرسیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ایس پی جاویداقبال چدھڑ ٹال پلازہ جات پر عید کے پر مسرت موقع پر مسافروں میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کرنے کے لیے موجود مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

خانیوال(ممتاز حسین) موٹروے M.4 پرسیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ایس پی جاویداقبال چدھڑ ٹال پلازہ جات پر عید کے پر مسرت موقع پر مسافروں میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کرنے کے لیے موجود مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کی ہدایت پر ایس پی جاوید اقبال چدھڑ نے ڈی ایس پی قمر شہزاد بھٹی اور ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی کے ہمراہ شامکوٹ اور شاہ رکن عالم ٹال پلازہ جات پر عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر شہریوں اور بچوں میں گفٹ ہیمپرز، سویٹ کینڈیز، جوسز اور پمفلٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر چھٹی کے دنوں میں بھی اپنی فیملیز کو چھوڑ کر ہم مملکت خداداد کے شہریوں کے لیے آرام دہ اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے ملک کے طول و عرض میں قومی شاہراہوں پر موجود ہیں ۔تاکہ شہری اس مذہبی تہوار سنت ابراہیمی کو اپنے پیاروں کے ساتھ گزار سکیں اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیسرز کا مختلف ٹال پلازہ جات پر وطن عزیز کے شہریوں کیساتھ عید منانا اوران میں تحائف تقسیم کرنے کا مقصد فرینڈلی پولیسنگ کے سافٹ امیج کو برقرار رکھنا اور شہریوں کی خوشیوں میں برابر شریک ہونا ھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شہریوں کو بروقت مدد پہنچانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ھے شہری کسی بھی مدد کیصورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 ڈائل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں