59

جھنگ(بیورو رپورٹ) شورکوٹ کے مقامی صحافی شاہد عزیز چشتی کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے ایکشن لیتے ھوئے سابق رجسٹری محرر شورکوٹ اور موجودہ واصلباقی نویس محمد زمان کے خلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد کو انکوائری کا حکم دے دیا

جھنگ(بیورو رپورٹ)
شورکوٹ کے مقامی صحافی شاہد عزیز چشتی کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے ایکشن لیتے ھوئے سابق رجسٹری محرر شورکوٹ اور موجودہ واصلباقی نویس محمد زمان کے خلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد کو انکوائری کا حکم دے دیا شاہد عزیز چشتی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ھے کہ محمد زمان جو چند روز قبل اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا اسے بغیر انکوائری بحال کرکے سابقا سیٹ پر ہی لگا دیا گیا ھے درخواست کے مطابق محمد زمان کی تقرری بھی غیر قانونی اور خلاف ضابطہ ھے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ھے کہ محمد زمان جو کہ کرپشن کنگ بن چکا ھے اسے فوری طور پر معطل کر کے معاملے کی انکوائری کی جائے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ڈویژن نے فریقین کو 19 جولائی 2022 کو انکوائری کے لیےطلب کرلیا ھے…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں