26

ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ضمنی انتخابات میں قیام امن کیلئے پولیس افسران کو بریفنگ* *اسلحہ کی نمائش،ھوائی فائرنگ و ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فوری کاروائی کی جائے۔ ڈی پی او جھنگ*

*ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ضمنی انتخابات میں قیام امن کیلئے پولیس افسران کو بریفنگ*
*اسلحہ کی نمائش،ھوائی فائرنگ و ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر فوری کاروائی کی جائے۔ ڈی پی او جھنگ*
جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی جانب سے ضمنی انتخابات پر سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس افسران کو بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے الیکشن میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران کو امن و امان کے قیام کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں بریفنگ دی۔اس موقع پرDSP/SDPO سٹی سرکل بھی ڈی پی او جھنگ کے ہمراہ موجود تھے۔ پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی پی او جھنگ ڈاکٹر سردرا غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ احکامات پر من وعن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔پولیس افسران غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سر انجام دیں اورالیکشن کے دوران عوام کیساتھ شائستہ رویہ اپنائیں۔ ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھاکہ الیکشن ڈیوٹی پر تعینات تمام پولیس افسران اور جوان دوران ڈیوٹی محکمانہ کارڈ آویزاں کریں۔ جملہ پولیس افسران اپنی ڈیوٹی الرٹ ہو کر سرانجام دیں،پولنگ اسٹیشنز اور اسکے اطراف مشکوک افراد اور اشیا پر کڑی نظر رکھی جائے۔اسلحہ کی نمائش، لڑائی جھگڑے،ھوائی فائرنگ اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر بلا امتیاز فوری کاروائی عمل میں لائی جائے.۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں