27

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے لیے گئے از خود نوٹس کے حوالہ سے حالیہ تفصیلی فیصلہ قابلِ تحسین ہے اور یہ فیصلہ جمہوری قوتوں کی فتح ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے لیے گئے از خود نوٹس کے حوالہ سے حالیہ تفصیلی فیصلہ قابلِ تحسین ہے اور یہ فیصلہ جمہوری قوتوں کی فتح ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں اور اعلیٰ عدلیہ کےاس فیصلہ کرنے والے بینچ نے جسٹس مظہر عالم کا اضافی نوٹ انتہائی قابل تعریف ہے۔ اعلیٰ عدلیہ نے اپنے تفصیلی فیصلہ میں صدر عارف علوی کی طرف سے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کو سراسر غیر آئینی قرار دیا ہے اور عدلیہ کے فیصلے سے سابق حکومت سازشی تھیوری کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے ۔ عدلیہ کے اس فیصلے نے صدر عارف علوی ،سابق نام نہاد وزیر اعظم ،سابق سپیکر و ڈپٹی سپیکراور سابق وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری کے خلاف آئین شکنی کے تحت کاروائی کا جواز فراہم کر دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر عارف علوی کو فی الفور مستعفی ہونا چاہیے اور سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر فواد چوہدری کا بیان صریحاً توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ۔ لہٰذا سپریم کورٹ فواد چوہدری کے حالیہ بیان پر از خود نوٹس لے کر توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے ۔ اب کابینہ کو صدر، سابق وزیر اعظم ، سابق سپیکر و ڈپٹی سپیکر اور سابق وزیر اطلاعات کے خلا ف آئین شکنی کی کاروائی شروع کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں