57

جھنگ CEO ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر کا اڑن کٹھولہ نہ انجن سلامت نہ ٹائر تندرست مگر 5000 سے 6000 کلومیٹر ہر ماہ سفر کرتا ھے(صرف لاگ بک میں ھی) ذرائع مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ CEO ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر کا اڑن کٹھولہ نہ انجن سلامت نہ ٹائر تندرست مگر 5000 سے 6000 کلومیٹر ہر ماہ سفر کرتا ھے(صرف لاگ بک میں ھی) ذرائع مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ(محمد جاوید اعوان) جھنگ CEO ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر کا اڑن کٹھولہ نہ انجن سلامت نہ ٹائر تندرست مگر 5000 سے 6000 کلومیٹر ہر ماہ سفر کرتا ھے(صرف لاگ بک میں ھی) ذرائع
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر ایک گاڑی نمبری 8448 JGB ھے جس کا نہ تو انجن سلامت ھے اور نہ ھی اسکے ٹائر تندرست ہیں مگر اس کے باوجود یہ گاڑی ہر ماہ میں لاھور کے 10/12 چکر لگاتی ھے (صرف لاگ بک میں) جو کہ تقریباً 5000/6000 کلومیٹر بنتے ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر کے ایک اہلکار نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذکورہ بالا گاڑی لاھور جانے کی قابل ھی نہیں ھے مگر لاھور جانے والے آفیسر ٹیکسی استعمال کرتے ہیں مگر وزٹ اس گاڑی کی لاگ بک میں درج کرتے ہیں اور اسکے ڈرائیور کو کچھ پیسے دے کر خاموش کروا دیتے ہیں اور یہ سلسلہ عرصہ دراز سے چل رھا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ احمد کمال مان سے اصلاح احوال کی اپیل کی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں