39

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں ملکی معیشت سے سودی نظام کے خاتمہ کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے ایک جامع ٹاسک فورس کا قیام انتہائی خوش آئند بات ہے سودی نظام کے خاتمہ بغیر ملک سےغربت ،بےروزگاری ،مہنگائی و جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں ۔سرمایہ دارانہ و سوشلسٹک نظام معیشت کی ناکامی کا مشاہدہ پوری دنیا نے کر لیا ہے ۔ہمارے ملک میں سرمایادارانہ نظام معیشت ہے ۔اسلامی نظام معیشت کا نفاذ اور سودی نظام سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے جو کہ آئین کا تقاضا بھی ھے۔لہٰذا حکومت و ریاست جلد از جلد وفاقی شرعی عدالت کے فیصلہ اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں جو ٹاسک فورس بنائی ھے وہ جلد از جلد اپنا ھوم ورک مکمل کرکے ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کرئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں