73

جھنگ CEO ہیلتھ اتھارٹی نے رائٹ ٹو انفارمیشن کی درخواست ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی ۔شہری مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ CEO ہیلتھ اتھارٹی نے رائٹ ٹو انفارمیشن کی درخواست ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی ۔شہری مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ(بیورو رپورٹ) جھنگ CEO ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر سے شہری نے بذریعہ درخواست رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ( اڑن کٹھولہ) سرکاری گاڑی JGB 8448 کی تفصیلات مانگی اور اسکے بعد سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو یاد دہانی کی درخواست بھی دی مگر انکے کان پر جوں تک نہ رینگی
تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر ایک گاڑی نمبری 8448 JGB ھے جس کا نہ تو انجن سلامت ھے اور نہ ھی اسکے ٹائر تندرست ہیں مگر اس کے باوجود یہ گاڑی ہر ماہ میں لاھور کے 10/12 چکر لگاتی ھے (صرف لاگ بک میں) جو کہ تقریباً 5000/6000 کلومیٹر بنتے ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی کے دفتر کے ایک اہلکار نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ مذکورہ بالا گاڑی لاھور جانے کی قابل ھی نہیں ھے مگر لاھور جانے والے آفیسر ٹیکسی استعمال کرتے ہیں مگر وزٹ اس گاڑی کی لاگ بک میں درج کرتے ہیں اور اسکے ڈرائیور کو کچھ پیسے دے کر خاموش کروا دیتے ہیں اور یہ سلسلہ عرصہ دراز سے چل رھا ھے کیونکہ مندرجہ بالا تمام انفارمیشن حقیقت پر مبنی ھونے کی بنا پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی یہ انفارمیشن دینے سے کترا رھا ھے شہری نے چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن پنجاب اور احمد کمال مان ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی ھے کہ میری درخواست میں درج انفارمیشن مجھے دلوائی جائیں اور میری درخواست پر عملدرآمد نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں