60

جھنگ(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر و صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ انتخاب کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کا حالیہ فیصلہ ہماری عدالتی تاریخ کا ناقص ترین جانبدارانہ فیصلہ ھے آئینی معاملات پر ایک عرصہ سے مخصوص ججز پر مشتمل بنچ ہی سماعت کرتا ھے اور من پسند غلامانہ فیصلہ دے دیتا ھے۔ اس طرح سے ملک پر اس وقت جوڈیشل مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ھے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں اس بنچ کے فیصلہ سے ملک میں سیاسی و آئینی بحران گہرا ہو گیا ھے ۔ جو کہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ھے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ کا حال ہی میں لکھا جانے والا خط ہمارے موقف کی اور سپریم کورٹ کے سربراہ کی آئندہ خطر ناک عزائم کی واضح نشاندہی کرتا ھے اور حال ہی میں فیصلہ دینے والے تین رکنی ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کے ذریعے فی الفور قانونی کاروائی ہو نی چاہیے تاکہ ملک نظریہ ضرورت کے تحت فیصلوں سے محفوظ رہ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں