30

سرگودھا (طاہر حسنین شاہ ) آر پی او سرگودھا عمران محمودنے اتحاد بین المسلمین کانفرس میں شرکت کی۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

سرگودھا (طاہر حسنین شاہ ) آر پی او سرگودھا عمران محمودنے اتحاد بین المسلمین کانفرس میں شرکت کی۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
کانفرس میں کمشنر سرگودھا،ڈی پی او خوشاب،ڈی پی او میانوالی اورڈی پی او بھکر نے شرکت کی۔ کانفرس میں تمام مسالک کے جید علماء کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔اس موقع پر آر پی او سرگودھا نے کہااحادیث مبارکہ ھے کہ اس وقت تک ہمارا ایمان مکمل نہیں ھو سکتاجب تک ہمارے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ نہ رہیں۔اس قسم کے فورمز کا مقصد مسائل کا حل نچلی لیول پر مل بیٹھ کر کرنا ھوتا ھے۔میں امید کرتا ھوں کہ آپ باہمی رواداری،اخوت اور بھائی چارے کو ترجیح دیں گے۔
اتحاد بین المسلمین کانفرس کا انعقاد محرم الحرام کے علاوہ بھی مختلف اوقات میں سال کے اندر لازمی ھوتا ھے۔جیسا کہ اب آگے چہلم،عید میلادالنبی اور رمضان المبارک میں یہ سلسلہ گاھے بگاھے چلتا رہتا ھے۔یہ ایک گلدستہ ھے۔گلدستہ بنیادی طور پر مختلف قسم کے پھولوں سے مل کر بنتا ھے۔
آر پی او سرگودھا عمران محمودنے مزید کہا کہ آنے والے دن بہت اہم ہیں۔محرم الحرام آنے والا ھے۔میں امید کرتا ھوں کہ آپ پولیس کے ساتھ مل کر امن وامان برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں