41

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) فرسٹ ایڈ سے قیمتی جانوں کو محفوظ کیا جاسکتا ھے، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) فرسٹ ایڈ سے قیمتی جانوں کو محفوظ کیا جاسکتا ھے، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
حادثات میں زیادہ تر اموات مناسب طبعی امداد نہ ملنے کے سبب رونما ہوجاتی ہیں،تفصیل کے مطابق فوربرادرز انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر انتظام ریسکیو 1122نے فور برادرز اکیڈمی عبدالحکیم میں ابتدائی طبعی امداد بارے ٹریننگ کا اہتمام کیا جس میں ریسکیو ٹرینرمحمد عدنان نے آگ لگنے، سیلاب، حادثات اور ڈوبنے کے نتیجہ میں ابتدائی طبی امداد اور حفاظتی انتظامات بارے شہریوں اور طلباء طالبات کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر فرسٹ ایڈ ٹرینرمحمد عدنان(سی ٹی ڈبلیو او)، محمد علی (ایل ایف آر)،آصف محمود (ای ایم ٹی) اورمحمد طارق اقبال(ای ایم ٹی)نے تقریب کے شرکاء کے سامنے مریض کوفرسٹ ایڈپہنچانے اور اسکی زندگی بچانے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا جس میں طلباء و طالبات نے بھی خاصی دلچسپی لی اوراس میں شرکت بھی کی۔ شہریوں نے ریسکیو 1122 کے تربیتی پروگرام کو خوب سراہا۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد ارشدچودھری(امیدوار ایم پی اے) تھے۔انہوں نے دورانِ خطاب کہا کہ ایسے پروگرامز کا انعقاد معاشرے میں آگاہی پیدا کرتا ہے جس کے بدلے کسی بھی ناگہانی واقعہ کے سبب قیمتی جانوں کو ضیائع سے بچایا جا سکتا ہے انہوں نے بہترین پروگرام کے انعقاد پر پرنسپل جاوید بشیرکی خدمات کو سراہا۔ انجینئر فاروق ستار ملک نے ریسکیو ادارے کی خدمات کو سراہااور مستقبل میں ایسے مزید پروگرازمز کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب سے ریجنل مینجیر محمدعمران اور پروفیسر وسیم عباس نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی پروگرام میں صدر پریس کلب خالد حسین میؤ، عبدالرؤف عاقب(جرنلسٹ ٹرینر)، راجہ ارباب سکندر، سید عتیق مہتاب نے بھی شرکت کی۔پروگرام کے شرکا ء نے کمپیوٹر کورسز مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیئے۔تقریب کے میزبان فور برادرز اکیڈمی کے پرنسپل جاویدبشیر نے معززین علاقہ کی شرکت پر انکا خیر مقدم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں