26

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان کی ہدایات پر دریائے چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے ضمن میں محکمہ ہیلتھ اور لائیو سٹاک کی طرف سے موبائل ڈسپنسریاں اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان کی ہدایات پر دریائے چناب سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے ضمن میں محکمہ ہیلتھ اور لائیو سٹاک کی طرف سے موبائل ڈسپنسریاں اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جن میں متاثرین کو ضرورت کے تحت مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ،میڈیکل کیمپس میں ماہر ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سٹاف تعینات کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے فعال رہیگا۔ میڈیکل کیمپس میں اینٹی سنیک ، ریبیز اور ملیریا سمیت ضروری ادویات میسر ہیںجبکہ جانوروں کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے لگائے گئے کیمپس پر ویکسی نیشن کی سہولت بھی میسر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دریائے چناب میں پانی کے اخراج و آمد کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور اس حوالہ سے پیشگی انتظامات بھی مکمل ہیں۔محکمہ ریسکیو1122، سول ڈیفنس ، انہار سمیت دیگر متعلقہ محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے تیا ر ہیں۔متعلقہ محکمہ جات کی سیلاب سے متعلقہ مشینری اور آلات فعال حالت میں ہیں جبکہ پانی کے بہاﺅکی صورتحال وقتاً فوقتاًنوٹ کی جا رہی ہے اور اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آفس میں فلڈ کنٹرول روم بھی فعال ہے جہاں سے شہری پانی کے بہا ﺅبارے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

جھنگ( ) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے گڑھ مہاراجہ پتن روڈ، منڈا چوک، ڈب روڈ، گڑھ موڑ پرجاری سڑکوں کی تعمیرو مرمت کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے حوالہ سے دورہ کیا اور موقع پر موجود متعلقہ افسران کومقررہ ٹائم فریم میں کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے نشاندہی پر حالیہ مون سون بارشوں کے باعث سڑکوں کے اطراف پڑے والوں گڑھوں کو فوری بندکیا جا رہاہے جبکہ دیگر سڑکوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے بھی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کےلئے سڑکوں پر جاری تمام امورکی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام سے قبل جلوسوں کے روٹس کو بہتر بنانے کےلئے سڑکوں کی مرمت کے کام تکمیل کے مراحل میں ہیں۔مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے ایس ڈی او ہائی ویز محمد علی اور سی او ایم سی گڑھ مہاراجہ کے ہمراہ مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں