29

زمین و جائیداد کے لالچ نے سگے بیٹے کی آنکھوں پر ہوس کی پٹی باندھ دی ۔جھنگ کے نواحی علاقہ شاہ جیونہ کی 80 سالہ بزرگ خاتون کو ناخلف بیٹے نے گھر سے دھکے دے کر نکال دیا ۔نا فرمان بیٹے کا بوڑھی والدہ پر اپنے بیٹوں سمیت شدید تشدد، جان سے مارنے کی کوشش۔بوڑھی ماں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل

جھنگ ( بیورو رپورٹ ) تفصیلات کے مطابق اڈہ وہاب شاہ ، شاہ جیونہ روڈ جھنگ کی رہائشی سکینہ بی بی بیوہ محمد شمیر نے بتایا کہ اسکے ناخلف اور نافرمان سگے بیٹے غلام مرتضیٰ نے اسکی زمین و جائیداد اور رہائشی مکان پر ناجائز قبضہ کر کے اسے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ھے اور وہ اپنے چھوٹے بیٹے کے گھر پناہ لینے پر مجبور ھو گئی لیکن اسکے بیٹے غلام مرتضیٰ نے یہاں بھی اس کا پیچھا کر کے اس پر اپنے بیٹوں سمیت حملہ کر کے اسے شدید مضروب کر دیا ۔ ضعیف والدہ کی جان بچانے کیلئے 15 پر کال کی گئی جس پر مقامی پولیس چوکی شاہ جیونہ موقع پر پہنچ گئی۔ سکینہ بی بی نے بتایا کہ اسکے میاں محمد شمیر کی وراثت سے اسکو ایک رہائشی مکان برقبہ 16 مرلے اور زرعی زمین برقبہ تقریبآ 6 کنال حصہ میں آیا لیکن اسکے بیٹے نے 4 کنال زرعی رقبے اور اسکے رہائشی مکان پر قبضہ کر کے اسکو گھر سے زبردستی مار پیٹ کر بے دخل کر دیا ھے ۔ ضعیف خاتون نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، ڈپٹی کمشنر جھنگ اور ڈی پی او جھنگ سے انصاف اور مدد کی اپیل کی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں