22

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے عشرہ محرم الحرام میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کی سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کے حوالہ سے سٹیلائٹ ٹاﺅن ، جھنگ سٹی اور دیگر علاقوں کا دور ہ کیا اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن عثمان منیر سیفی اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے عشرہ محرم الحرام میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس کی سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کے حوالہ سے سٹیلائٹ ٹاﺅن ، جھنگ سٹی اور دیگر علاقوں کا دور ہ کیا اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن عثمان منیر سیفی اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محرم روٹس پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے جلوس کی حفاظتی نقطہ نظر سے کڑی نگرانی کرنے اور ہمہ وقت فیلڈ میں رہ کر سیکورٹی سٹاف کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ محرم الحرام کے اہم اور مرکزی جلوسوں میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات میں کسی لمحہ تعطل نہیں آنا چاہیے اور کنٹرول رومز کے ذریعے ہر لحاظ سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری جلوس ومجالس کے موقع پر مکاتب فکر کے علماءکرام کی موجودگی اور مذہبی رواداری کی بدولت محرم سیکورٹی پلان کو کامیابی سے ہمکنارکیا جا سکتا ھے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے حساس ماتمی جلوس اور امام بارگاہ کے اطراف روٹس کابھی معائنہ کیا ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں