28

جھنگ(بیورو رپورٹ )رورل ہیلتھ سنٹر باغ میں ادویات ناپید۔غریب مریض مہنگے داموں ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور۔کوئی ھے جو اس کا مداوا کر سکے

جھنگ(بیورو رپورٹ )رورل ہیلتھ سنٹر باغ میں ادویات ناپید۔غریب مریض مہنگے داموں ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور۔کوئی ھے جو اس کا مداوا کر سکے۔ان خیالات کا اظہار ریٹائرڈ پرنسپل چوہدری محمد اسلم نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے کہا رورل ہیلتھ سینٹر باغ جس کو اپ گریڈیشن کی طرف جانا چاہیے تھا۔ مگر افسوس ڈاکٹروں کی کمی,ادویات کی فراہمی کا فقدان, آپریشن تھیٹر ویران, انڈور مریضوں کا داخلہ نہ ھونا ایکسرے پلانٹ دو سال سے خراب صفائی کا فقدان, ان تمام اسباب کی وجہ سے تنزلی کی طرف رواں دواں ھے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ادویات کی عدم دستیابی کے متعلق سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر منصور احمد چیمہ سے رجوع کیا تو انہوں نے صاف کہا کہ حکومت ہمیں ادویات فراہم نہیں کر رہی ہمارے پاس کوئی اچھی ادویات نہ ہیں ۔چوہدری محمد اسلم ریٹائرڈ پرنسپل نے ڈپٹی کمشنر جھنگ ,ایم پی اے حلقہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے رورل ہیلتھ سنٹر باغ کو تباہی کے دہانے سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں