ٹیپ وغیرہ کا استعمال نہ کریں ہمیں اشتعال انگیز تقاریر چلانے سے گریز کرنا چاہئے اور شر پسند عناصر پر نگاہ رکھنی ہوگی جو امن عامہ کی خرابی کا موجب بنے ہیں مزمل حیات کلیار نے کہا کہ کرائم کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ہمیں ارد گرد پر نظر رکھنا ہوگی کہ کوئی ہمارے امن و امان کو خراب نہ کرے ہمیں اپنے موبائل وٹس ایپ گروپ میں کوئی ایس پوسٹ نہیں کرنی چاہئے جس کی وجہ سے کسی مسلک کے فرد کی دل آزاری ہو ایسا کرنے والے گروپ ایڈمن اور پوسٹ شیئر کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جائے گا ایسی حرکت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی قانون کی نظر میں سب برابر ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم پیار محبت سے زندگی گزاریں

