31

چارسدہ (شوکت علی یوسفزئی،)*عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں پولیس شہداء سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا۔سپورٹس فیسٹول 4 اگست یوم شہداء تک جاری رہیگا۔ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔*

*4اگست یوم شہداء پولیس* کے حولے سے چارسدہ میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ھے۔چارسدہ پولیس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس چارسدہ کی اشتراک سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا۔
سپورٹس مقابلوں میں فٹبال۔بیڈمنٹن۔ہاکی۔ایتھلیٹکس۔سمیت مختلف کھیل منعقد ھورھے ہیں۔مقابلے 5 دن تک جاری رہینگے جس میں میل اور فیمیل کھلاڑی شرکت کررھے ہیں۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے بیڈمنٹن کھیل کر سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر سپورٹس آفیسر تحسین اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈی پی او چارسدہ کا کہنا ہے کہ یوم شہداء پولیس ان جوانوں اور پولیس آفیسرز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے ملک وقوم کی سربلندی کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس سمیت پوری قوم ان عظیم شہداء کو سلام پیش کرتی ھے جنہوں نے اپنا ہنستا بستا خاندان چھوڑ کر امن وامان کی قیام کی خاطر لازاوال قربانی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں