46

سرگودھا( طاہر حسنین شاہ) ڈی آئی جی عمران محمود نے آر پی او سرگودھا کا چارج چھوڑ دیا۔ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

سرگودھا( طاہر حسنین شاہ) ڈی آئی جی عمران محمود نے آر پی او سرگودھا کا چارج چھوڑ دیا۔ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں جس میں ڈی پی او سرگودھا بلال ظفر شیخ،ڈی پی او میانوالی محمد نویداور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی عمران محمود نے تعیناتی کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔عمران محمود کا کہنا تھا کہ یہاں بہت اچھا وقت گزرا ہے۔سرگودھا ایک پر امن ڈویژن ہے۔ سرگودھا تعیناتی کا عرصہ ساری زندگی کیلئے یادگار رہے گا۔ڈی پی او سرگودھا،ڈی پی او میانوالی اور دیگر پولیس افسران نے ڈی آئی جی عمران کی محکمہ پولیس کے لیے پیشہ وارانہ خدمات کو سراہتے ہوئے الوداعی شیلڈ اور تحائف پیش کیے۔ رخصتی کے وقت ڈی آئی جی عمران محمود پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں