72

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) پٹرولنگ پولیس نے شاہرات پر قانون شکنی کرنے پر گزشتہ ماہ 90مقدمات کا انداراج کروایا، 80مسافروں کو راستوں پر مدد بھی مہیا کی گئی

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) پٹرولنگ پولیس نے شاہرات پر قانون شکنی کرنے پر گزشتہ ماہ 90مقدمات کا انداراج کروایا، 80مسافروں کو راستوں پر مدد بھی مہیا کی گئی، تفصیل کے مطابق ضلع بھر کی 10پٹرولنگ پوسٹس پر گزشتہ ماہ کل90مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔جس میں 71مقدمات تیز رفتاری کے خلاف درج کروائے گئے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈر استعمال کرنے کے9مقدمات درج کروائے گئے۔جعلی نمبر پلیٹ کے استعمال کا ایک اور منشیات کے3مقدمات درج ہوئے۔ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک مقدمہ درج کیا گیا۔4مقدمات ناجائز اسلحہ کے درج کیئے گئے۔دوران پٹرولنگ ضلع بھر میں 80مسافروں کو مدد مہیا کی گئی جبکہ اس دوران6 گم شدہ بچے ورثاء کو تلاش کرکے حوالہ کیے گئے۔ ایک لاوارث موٹرسائیکل 550ض ف کے تحت بند کیا گیا۔منشیات کے مقدمات میں 20لیٹر شراب اور 120گرام چرس برآمد کی گئی۔ناجائز اسلحہ ریکوری میں 2پسٹل22گولیاں اور ایک میگزین برآمد کی گئی۔ایک مویشی چور گرفتار کرکے 30ہزارروپے مالیت کا چوپایا برآمد کیا گیا۔دوران پٹرولنگ سلوموونگ گاڑیوں،وہیکلز پر ریفلیکٹرز بھی لگوائے گئے۔پوسٹس ہائے پر شجر کاری کی گئی۔رواں ماہ مہلک حادثات کی روک تھام کے لئے خصوصی کمپین چلائی گئی۔ لوگوں کو ہیلمٹ پہننے کی ترغیب دی گئی کہ اوور سپیڈ،اوور لوڈنگ سے اجتناب کیا جائے۔ دوران ڈرائیونگ سائیڈ شیشوں کا استعمال کیا جائے۔ فارمل انسپیکشن افسران بالا کے احکامات ملازمین کو بتائے گئے۔ ملازمین کے ذاتی نوعیت کے مسائل سنے گئے اور انکو حل کیا گیاتمام جملہ پوسٹ پہ صفائی کے اعلی معیار کو سراہا گیا اور ایسے ہی صفائی معیار کو قائم رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ ضلعی کمانڈر نے ڈیوٹی مستعدی سے کرنے کی ہدایات دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین غیر حاضری سے مکمل اجتناب کریں دوران ڈرائیونگ وہیکلز کو ڈرائیورز اور سوار حضرات روڈ کے انتہائی بائیں جانب چلائیں۔اس کے ساتھ جملہ پوسٹس پہ کچن گارڈننگ زیادہ سے زیادہ کرانے کی ہدایت کی گئی۔ ویپن ہینڈلنگ کی عملی پریکٹس کرائی گئی۔کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ جرائم پیشہ اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اسلحہ نمائش کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ہیلپ فراہم کی جائے اخلاق کا دامن ہاتھ سے نا چھوڑا جائے۔ متذکرہ شاندار کارکردگی پر ایس پی پٹرولنگ ملتان میڈم ہما نصیب نے ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال غلام فرید خان اور ضلع بھر کے افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انکی تعریف کی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں