68

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) موٹروے پولیس کا جدت کی طرف ایک اور قدم، پبلک سروس وہیکل کو ٹریکر سسٹم کی مدد سے اوور سپیڈنگ سے روکنے کیلئے سخت اقدامات شروع کر دئیے گئے

عبدالحکیم (عبدالروف عاقب) موٹروے پولیس کا جدت کی طرف ایک اور قدم، پبلک سروس وہیکل کو ٹریکر سسٹم کی مدد سے اوور سپیڈنگ سے روکنے کیلئے سخت اقدامات شروع کر دئیے گئے، تفصیل کے مطابق موٹروے پولیس(ایم فور) سیکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیکٹر کمانڈر چودھری عطاء محمد گجر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پولیس نے ٹرانسپورٹ میں نصب ٹریکر سسٹم کی مدد سے ٹرانسپورٹ کی سپیڈ چیکنگ تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ ٹرانسپورٹ میں لگے ٹریکر سسٹم تک پہنچ حاصل کر کے لوکیشن اور سپیڈ کسی بھی وقت معلوم کی جا سکے گی۔ اس سہولت کے سبب مسافر و دیگر ٹرانسپورٹ کی اوور سپیڈ ہونے کی تمام تر شکایات پر قابو پایا جا سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس سہولت کے باعث حادثات میں یقینی کمی واقع ہو جائے گی اورمتذکرہ چیکنگ وکنٹرول انسانی جان و مال کی حفاظت کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔ سیکٹر کمانڈر چودھری عطاء محمد گجرکا مزید کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس قومی شاہرات پردن رات عوام کی خدمت کرنے میں مصروف ہے، مسافربھی موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔عوام الناس کے اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کے سبب معاشرے میں موجود بگاڑ کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح سے قانون کی عملداری بھی یقینی ہو گئی ہے اور اوور سپیڈ کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں بھی کمی واقع ہوجائے گی۔سیکٹر کمانڈر چودھری عطا ء محمد گجر کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایسی بسوں کے خلاف کاروائی اور ان کی انٹری موٹروے پر بند کردی جائے گی جن کا ٹریکر سسٹم فعال نہ ہوگا اور اسکی تمام تر تفصیلات موٹر وے پولیس کے ساتھ شیئر نہ کی گئی ہوں گی۔ سیکٹر کمانڈر نے اپنی پوری ٹیم کو تمام کمپنیوں کی بسوں کے ٹریکر سسٹم تک پہنچ حاصل کرنے کی سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں،انہوں نے تمام مسافر بس کمپنیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ اس احسن اقدام میں موٹر وے پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں