21

جھنگ(بیورو رپورٹ)ماہانہ ریونیو کھلی کچہری کو لینڈ ریکارڈ سنٹر سے ضلع کونسل کے ایئرکنڈیشنڈ ہال میں منتقل کردیا گیا، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(بیورو رپورٹ)ماہانہ ریونیو کھلی کچہری کو لینڈ ریکارڈ سنٹر سے ضلع کونسل کے ایئرکنڈیشنڈ ہال میں منتقل کردیا گیا، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر اور دیگر ریونیو دفاتر میں وی آئی پی کلچر/چٹ سسٹم کو بھی دوبارہ شروع کر دیا گیا ھے۔ پنجاب حکومت نے ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ دن کو محکمہ ریونیو سے متعلق عوام کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر کو اوپن ریونیو کھلی کچہری کے انعقاد کا حکم دےرکھا ھے، سابق ڈی سی نے دیہی علاقوں سمیت لوگوں کی سہولت کے لیے اراضی ریکارڈ سنٹر کے احاطے میں ماہانہ ریونیو کورٹس کا انعقاد شروع کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اوپن ڈور پالیسی پر عمل کرنا شروع کر دیا اور شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے براہ راست ڈی سی اور دیگر اعلیٰ افسران کے پاس جانے کی اجازت دی۔ لیکن گرمی اور حبس کی وجہ سے ماہانہ اوپن ریونیو کھلی کچہری کو ڈی سی آفس کے قریب واقع ضلع کونسل کے ایئرکنڈیشنڈ ہال میں منتقل کر دیا گیا ہے جو ہائی سکیورٹی زون میں واقع ھے جہاں عام آدمی براہ راست داخل نہیں ھو سکتا، ضلع میں اوپن ڈور پالیسی بھی ختم کر دی گئی ھے کیونکہ ڈی سی اور دیگر ریونیو افسران نے اپنے عملہ کو سختی سے تنبیہ کی ھے کہ وہ چٹ سسٹم پر عمل کریں اور کسی بھی شخص کو متعلقہ افسران کی اجازت کے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلے کی اجازت نہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں