30

جھنگ:(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب نے ضلع میں جاری 131 ترقیاتی سکیموں کےلئے 5 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ:(محمد جاوید اعوان)حکومت پنجاب نے ضلع میں جاری 131 ترقیاتی سکیموں کےلئے 5 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب میں ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے احکامات جاری کئیے ہیں۔ضلع جھنگ میں کالج سیکٹرز کی 6 اسکیموں کے لئے 4 کروڑ روپے کی رقم الاٹ کی گئی ہے۔سپورٹس سیکٹر کی دو اسکیموں کےلئے 5 کروڑ 63 لاکھ کی رقم الاٹ کی گئی ہے۔جس میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہے۔محکمہ صحت کی 5 اسکیمیں شامل ہیں۔جس میں بنیادی مرکز صحت تحصیل اٹھارہ ہزاری,بنیادی مرکز صحت ککی نو,گائنی وارڑ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمرجنسی کی توسیع کےلئے 23 کروڑ 83 لاکھ کی خطیر رقم الاٹ کی گئی ہے۔شہر میں واٹر سپلائی اور سیورج کی اسکیموں کےکئے 30 کروڑ کی رقم الاٹ کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں