29

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع کچہری میں ھونے والے ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹریل استعمال ھو رہا ھے سیوریج کے لیے بنایا جا نے والاکنواں پہلی بارش سے ہی خراب ھو گیا ھے عوامی حلقے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ضلع کچہری میں ھونے والے ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹریل استعمال ھو رہا ھے سیوریج کے لیے بنایا جا نے والاکنواں پہلی بارش سے ھی خراب ھو گیا ھے عوامی حلقے۔ذرائع کے مطابق ضلع کچہری میں آئے روز بارش کی وجہ سے پانی جمع ھو جاتا ھے اور سیوریج کے مسائل پیدا ھوتے ہیں جگہ جگہ قبضہ مافیانے دفتر اور دوکانیں بنا کر ضلع کچہری کو تنگ کر دیا ہے انتظامیہ نے کچھ عرصہ قبل سیوریج اور بارش کے پانی کا مسلہ حل کرنے کے لیے کام شروع کیا تھا جو بہت زیادہ سست روی سے ہو رہا ہے ٹھیکیدار غیر معیاری میٹریل استعمال کر رہا ھے جس سے ایک ہی بارش سے کنواں خراب ہو گیا ہے نالیاں گر گئیں ہیں جگہ جگہ مٹی جمع ھے عوامی حلقوں نے ڈی سی جھنگ سے مطالبہ کیا ھے کہ کچہری کا کام فوری طور پر مکمل کرایا جائے اور غیر معیاری میٹریل استعمال کرنے والے ٹھکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں