26

جھنگ ۔ جعلسازی و فراڈ کرکے جعلی آئی ڈیز بنا کر سادہ لوح شہریوں کو انعامات کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کی میڈیا کی جانب سے نشان دہی کرنے کے لیے مقامی پولیس خاموش ۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے بلند وبانگ دعوے دار آئی جی پنجاب متوجہ ھوں ۔ عوامی وسماجی حلقوں کی اپیل

جھنگ ۔ جعلسازی و فراڈ کرکے جعلی آئی ڈیز بنا کر سادہ لوح شہریوں کو انعامات کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کی میڈیا کی جانب سے نشان دہی کرنے کے لیے مقامی پولیس خاموش ۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے بلند وبانگ دعوے دار آئی جی پنجاب متوجہ ھوں ۔ عوامی وسماجی حلقوں کی اپیل ۔
جھنگ (محمد جاوید اعوان) تفصیلات کے مطابق جھنگ میں عرصہ دراز سے سادہ لوح شہریوں کے موبائل نمبرز کے خفیہ کوڈ چوری کر کے مختلف شہریوں کے نام کی جعلی و بوگس آئی ڈیز بنا کر فراڈ کرکے لوگوں کو انعامات کا جھانسہ دے کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کی میڈیا کے توسط سے نشان دھی کرنے کے باوجود مقامی پولیس کے جوان خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے ۔ یہ مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر بغیر کسی خوف و خطرے کے دن رات مار دھاڑ میں مصروف دکھائی دیتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یہ گروہ منشیات کے دھندہ کرنے کے ساتھ ناجائز اسلحہ کی خرید وفروخت کا بھی کاروبار کرتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق معلوم ھوا ہے کہ یہ گروہ ان مکروہ کاروبار کرنے کے علاؤہ علاقے میں چوری چکاری بھی دھڑلے سے کرتے ہیں ۔ میڈیا نمائندوں نے اس عرصہ دراز سے گھناؤنے دھندے میں ملوث کردار کی تحقیقات کیلئے دن رات ایک کر کے بالآخر کھوج نکال کر متعلقہ پولیس کو بھی اس بارے آگاہ کیا گیا مگر افسوس کہ یہ گروہ کھلے عام دیدہ دلیری سے اس مکروہ کاروبار کرنے میں مصروف دکھائی دیتا ھے اور مقامی پولیس کی پہنچ سے دور ھے۔ جس پر مقامی پولیس کے ترجمان سے موقف پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ یہ گروہ بہت جلد پکڑ لیا جائے گا ۔ جس پر عوامی وسماجی کاروباری حلقوں نے آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا پرزور مطالبہ کیا ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں