28

اٹھارہ ہزاری(محمد جاوید اعوان)اٹھارہ ہزاری میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں،تین نامعلوم چورشہری کی نئی موٹرسائیکل لےاڑے۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

اٹھارہ ہزاری(محمد جاوید اعوان)اٹھارہ ہزاری میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں،تین نامعلوم چورشہری کی نئی موٹرسائیکل لےاڑے۔مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
۔تفصیلات کےمطابق اٹھارہ ہزاری میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں تھم نہ سکیں اورگزشتہ روزبھی اٹھارہ ہزاری شہرسےناصرعباس نامی شہری کی نئی موٹرسائیکل مبینہ طورپرتین نامعلوم چورلےاڑے،چاہ ڈوراں چک 10/3تھل کارہائشی ناصرخریداری کیلئےکلمہ مارکیٹ میں موجوددوکان کےاندرگیااورتھوڑی دیربعدلوٹاتواس کی لاک کرکےکھڑی کی گئی موٹرسائیکل غائب ھوچکی تھی،جس پراس نےکاروائی کیلئےتھانہ اٹھارہ ہزاری میں درخواست گزاردی۔ذرائع کےمطابق اب تک اٹھارہ ہزاری شہرسےمتعددموٹرسائیکلزچوری ھوچکی ہیں جنکوتاحال ڈھونڈا نہ جاسکاھےجس پرشہریوں نےتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھانہ سےتھوری دور ھی ایسی وارداتوں پرتشویش اورخوف میں مبتلاہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں