121

ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا تھانہ کوتوالی و تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون کا سرپرائزوزٹ**پولیس افسران اپنی پراگریس اورپبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔ڈی پی او جھنگ*

*ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا تھانہ کوتوالی و تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون کا سرپرائزوزٹ**پولیس افسران اپنی پراگریس اورپبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔ڈی پی او جھنگ*
جھنگ (محمد جاوید اعوان) ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے تھانہ کوتوالی اور تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون کا سرپرائز وزٹ کیا۔ڈی پی او جھنگ نے دوران سرپرائز وزٹ تھانہ جات کی عمارت، فرنٹ ڈیسک،حوالات کا معائنہ کیا، ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اورکرائم اور امن و امان کی صورتحال اور فرنٹ ڈیسک پر پینڈنگ درخواستوں کا جائزہ بھی لیا۔ پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا کہنا تھاکہ تھانہ کے جملہ ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی جائے،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل کے حل کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسران اپنی پراگریس اورپبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔ آپ سب کوفرض کی بجاآوری پرتوجہ مرکوز کرنا ہوگی، بدعنوانی اور کار سرکار میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ جس پر تمام پولیس افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اور اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور محنت سے ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں